Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکھر : ون ویلنگ کے دوران دو افراد جاں بحق‘ 150 سے زائد زخمی

سکھر : ون ویلنگ کے دوران دو افراد جاں بحق‘ 150 سے زائد زخمی
August 15, 2016
سکھر (92نیوز) سکھر میں جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کرنے والے دو نوجوان جاں بحق، ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے۔ میڈیا پر خبروں کے بعد پولیس حرکت میں آ گئی، پچیس سے زائد نوجوان دھرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں جشن آزادی کے موقع پر سکھر پولیس ون ویلنگ پر قابو نہ پا سکی اور شہر بھر کی سڑکوں پر نوجوان موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے نظر آئے جو ان کےلئے جان لیوا ثابت ہوئی۔ اس دوران پیش آنے والے حادثات میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ ان میں سے ایک کا تعلق روہڑی اور دوسرے کا خیرپور سے ہے۔ ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے سو سے زائد زخمیوں کو سول اسپتال سکھر لایا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی۔ سول اسپتال کی انتظامیہ کو اتنی بڑی تعداد میں زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑا اور ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ دو نوجوانوں کی ہلاکت اور اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کے زخمی ہونے کی خبروں کے میڈیا پر آنے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی اور اس نے کارروائی کرتے ہوئے پچیس نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔