سکھر میں کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب

سکھر (92 نیوز) سکھر میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
واکنگ ٹریک پارک میں 300 فٹ اونچا سفید پرچم لہرایا گیا۔ میئر سکھر ارسلان شیخ نے کہا سفید پرچم کی لمبائی 84 فٹ اور چوڑائی 56 فٹ ہے۔
تقریب میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، پاک آرمی، رینجرز اور پولیس کے چار چار جوانوں نے شرکت کی۔ فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔