Saturday, July 27, 2024

سکھر میں چوروں نے الیکشن کمیشن کے سامان کی لوٹ سیل لگا دی

سکھر میں چوروں نے الیکشن کمیشن کے سامان کی لوٹ سیل لگا دی
July 28, 2018
سکھر (92 نیوز) انتخابات ختم ہو گئے تو سکھر میں چوروں نے الیکشن کمیشن کے سامان کی لوٹ سیل لگا دی ۔ پولیس نے سامان بیچنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ۔ دو فرار ہو گئے ۔ سکھر میں عام انتخابات کے دوران استعمال ہونے والا سامان چوری ہو گیا۔ چورالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے،ایل سی ڈیز اوربیٹریز چوری کر کے اونے پونے داموں بیچنے لگے ۔ چوروں نے 20 ہزاروالی بیٹری 8 ہزار میں جبکہ 10 ہزار والی ایل سی ڈیز اور کیمرے نصف قیمت میں فروخت کرنے کے لیے لوٹ سیل لگا دی ۔ تاہم میڈیا نمائندگان کے پہنچنے پر خریدار اور فروخت کرنے والے دو افراد فرار ہو گئے۔ پولیس نے سامان بیچنے والے ایک شخص کو گرفتار کر کے بچا ہوا سامان تحویل میں لے لیا۔ گرفتار شخص سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔