سکھر میں نیب افسر کرپشن سیکریسی آؤٹ کرنے پر برطرف

سکھر (92 نیوز) سکھر میں نیب افسر کرپشن سیکریسی آؤٹ کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔
سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکھر کو نیب حکام نے برطرف کیا۔ فہیم اللہ وگن کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کچھ دن قبل جاری کیا گیا۔
فہیم وگن کے پی کے میں تعینات تھے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر مس کنڈکٹ اور خفیہ معاملات آئوٹ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر کارروائی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کرپشن کے خلاف کام کرنے والے افسر پر کرپشن بھی ثابت ہوئی۔ فہیم وگن نے سکھر میں تعیناتی کے دوران کئی اہم کیس پکڑے اور ریفرنس دائر کیے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر مس کنڈکٹ اور خفیہ معاملات آؤٹ کرنے کا الزام ثابت ہوا تھا۔ افسر پر کرپشن بھی ثابت ہوئی۔