سکھر : بچوں کے تحفظ کےسرکاری مرکزمیں رقص و سرود کی محفل

سکھر(92نیوز)سکھر میں بچوں کے تحفظ کے مرکزکی سرکاری عمارت میں خواجہ سرا زاہدی کی سالگرہ کے موقع پر رقص و سرود اور شباب کی محفل سجائی گئی ،رقص و سرود کی ا س محفل میں سندھ بھر سے خواجہ سرا شریک ہوئے اور یہ محفل ساری رات جاری رہی۔
تفصیلات کےمطابق یہ ہے سکھر میں واقع بچوں کے تحفظ کی سرکاری عمارت جہاں سوشل ویلفیئر کے افسروں نے ایک خواجہ سرا کی سالگرہ کو اس دھوم دھام سے منایا کہ اخلاقیات کا جنازہ ہی نکال ڈالا اپنی عیاشی کا پورا سامان کیا گیا محفل میں سندھ بھر کے خواجہ سراؤں کو مدعو کیا گیا ساری رات جاری رہنے والی اس محفل میں رنگین مزاج افراد نے پیسہ بھی خوب لٹایا۔
خواجہ سرا زاہدی کی سالگرہ منانے کے لئے سوشل ویلفیئر کے افسروں کی جانب سے محفل کی اجازت دی گئی اس غیر اخلاقی محفل میں نوجوانوں سمیت بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی محفل کے بارے میں جب اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سکھر سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوں نے یہ کہہ کر معاملہ دبانے کی کوشش کی کہ وہ سکھر میں نہیں ہیں جبکہ ذرائع اس بات کی تصدیق کرتے ہیں وہ سکھرمیں ہی ہیں۔