Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سکھر ، سپیشل سکیورتی یونٹ کے فزیکل ٹیسٹ بد نظمی کا شکار

سکھر ، سپیشل سکیورتی یونٹ کے فزیکل ٹیسٹ بد نظمی کا شکار
February 3, 2018

سکھر ( 92 نیوز ) سکھر میں جاری اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے فزیکل ٹیسٹ  بدنظمی کا شکار ہو گئے ، پولیس اہلکاروں نے  فزیکل ٹیسٹ  کے لئے آنے والوں  پر  لاٹھیاں برسادیں ۔ اُمیدواروں کا کہنا ہے پولیس نے فزیکل ٹیسٹ میں من چاہوں کو پاس کرانے کے لئےان پر بلاجواز لاٹھی چارج کیا۔

فزیکل ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے لئے آنے والے امیدواروں کے لئے  انتظامات نہیں کیے گئے تھے ، جبکہ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ امیدواروں پر لاٹھی چارج نہیں کیا گیا، بدنظمی کے باعث امیدواروں کو دور کرنے کے لئے لاٹھیوں سے ڈرایا گیا ہے ۔

دوسری طرف اُمیدواروں نے پولیس کا موقف مسترد کر تے ہوئے کہا کہ ہم پولیس کے ہی شعبے اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے فزیکل دینے آئے تھے ۔پولیس کا لاٹھی چارج کرنا انتہائی افسوسناک ہے ۔