Saturday, July 27, 2024

سکھر،چھوہارا مارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے 8افراد جاں بحق

سکھر،چھوہارا مارکیٹ میں گودام کی چھت گرنے سے 8افراد جاں بحق
March 28, 2018

سکھر( 92 نیوز) سکھر کی چھوہارا مارکیٹ میں گودام کی چھت گرگئی،ملبے تلے دب کر 2 خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

حادثے میں متعدد افرادزخمی بھی ہوئے جب کہ  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ رینجرز کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے ۔

زخمیوں اور میتوں کو اسپتال منتقل کر دیاگیا ۔