Tuesday, November 28, 2023

سکھر:سردارغلام محمد مہر میڈیکل کالج میں جشن بہاراں

سکھر:سردارغلام محمد مہر میڈیکل کالج میں جشن بہاراں
March 19, 2015
سکھر(ویب ڈٰیسک)سکھر کے سردار غلام محمد مہرمیڈیکل کالج میں جشن بہاراں فیسٹیول منایا گیا۔ طلبہ وطالبات نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور خوب ہلہ گلہ کیا ۔ سکھر کے سردار غلام محمد مہر میڈیکل کا لج کے طلبا و طا لبات نے سپرنگ فیسٹول کا انعقاد کیا جس میں ان کا جوش و خروش قابل دید تھا اس موقع پر طلبا و طالبات نے خوب رقص بھی کیا ۔ فیسٹول کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے ۔ جشن بہاراں میں طلبا،طالبات اور اساتذہ نے نشانے بازی کے مقابلوں میں بھی حصہ لیا، اور مستقبل میں بھی جشن بہاراں فیسٹول کے انعقاد کو ضرو ری قرار دیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ غیرنصا بی سر گرمیاں طلبا کی صلا حیتوں کو نکھارتی ہیں۔