Saturday, July 27, 2024

سکھر:دس سالہ بچے کے اغوا ، قتل اور پھر لاش کو جلائے جانے کے خلاف ورثا کا احتجاج

سکھر:دس سالہ بچے کے اغوا ، قتل اور پھر لاش کو جلائے جانے کے خلاف ورثا کا احتجاج
April 17, 2017
سکھر (92نیوز)پرانا سکھر میں دس سالہ بچے کے اغوا ، قتل اور پھر لاش کو جلائے جانے کے خلاف ورثا سراپا احتجاج بن گئے ۔ مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا ۔ جس کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ احتجاج کے دوران بچے کی ماں غم سے نڈھال تھی ۔ تفصیلات کےمطابق یہ افسوسناک واقعہ پرانا سکھر میں  دو روز قبل پیش آیا ۔جہاں دس سالہ بچے کو اغوا کر کے قتل کر دیا گیا ۔قتل کے بعد بچے کی لاش کو جلا دیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ۔ انصاف نہ ملا تو ورثا سکھر پریس کلب کے سامنے پہنچ  گئے اور شدید احتجاج کیا جس کے بعد نوبت دھرنے تک پہنچ گئی ۔ مظاہرین نے دھرنا دیا تو ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا دوسری طرف شدید گرمی نے مظاہرین کو نڈھال کر دیا پھر بھی وہ احتجاج کرتے رہے۔ احتجاج کے دوران مشتعل ہجوم نے شدید نعرے بازی بھی کی جبکہ بچے کی ماں غم سے نڈھال تھی ۔  اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا  کہ فرار ہونے والے ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔ جب مظاہرین کی نہ سنی گئی تو وہ مزید مشتعل ہوئے اور صحافی برادری سے ہی اُلجھ پڑے جس کے نتیجے میں تین کیمرہ مین زخمی ہو گئے۔