Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سکھر، دیرینہ دشمنی پر میاں بیوی رشتہ دار خاتون سمیت قتل

سکھر، دیرینہ دشمنی پر میاں بیوی رشتہ دار خاتون سمیت قتل
February 25, 2018

سکھر ( 92 نیوز ) سکھر میں پرانی دشمنی 3 افراد کی جان لے گئی، گڈانی پھاٹک کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر میاں، بیوی اور رشتہ دار خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار بھی ہوگئے ۔

سکھر کے تھانہ سی سیکشن کی حدود گڈانی پھاٹک کے علاقے میں پیش آیا ۔ افسوسناک واقعے میں  نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں، بیوی اور رشتہ دار خاتون کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا اور باآسانی فرار ہوگئے۔

 مقتول کے بیٹے کے مطابق مسلح افراد سیڑھی رکھ کر گھر میں داخل ہوئے اور سوئے ہوئے صادق گڈانی ان کی اہلیہ اور رشتہ دار خاتون کو فائرنگ  کرکے قتل کردیا ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق واقعے کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔   پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے سول اسپتال منتقل کردیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، حقائق سامنے آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایک ہی گھر میں تین اموات کے باعث علاقے میں سوگ کی فضاء پیدا ہوگئی ہے، ورثاء کا کہنا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں انصاف دلایا جائے ۔