Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکردو : صدیوں سے رائج تہوار جشن ،مےفنگ ، روایتی انداز میں منایا گیا

سکردو : صدیوں سے رائج تہوار جشن ،مےفنگ ، روایتی انداز میں منایا گیا
December 24, 2016

 سکردو (92نیوز)سکردو میں صدیوں سے رائج تہوار جشن مے فنگ  روایتی انداز میں منایا گیا ۔ جشن  کی تقریبات تین روز تک جاری  رہیں ۔

تفصیلات کےمطابق سکردو کی روایات کے مطابق جشن مے فنگ کو سال نو کا آغاز کہا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اہل علاقہ اس جشن میں بھر پور شرکت کرتے ہیں۔ جشن مے فنگ کے موقع پر شمشیر زنی،ہاکی اور تیز اندازی سمیت  مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کامیابی حاصل کرنے والوں نے  جشن   بھی خوب  منایا۔ جشن مے فنگ کی مناسبت سے مشعل روشن کی گئی  جس میں درجنوں نوجوانوں نے مشعل روشن کرکے اس انداز میں مے فنگ کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ ان تقریبات کے دوران روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا  گیا ۔ سب سے آخر میں مختلف رنگوں کے فانوس فضا میں چھوڑے گئے تو آسمان مختلف رنگوں سے جگما اُٹھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔