Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سکردو ائیر سفاری فلائیٹ کا معاملہ ، مشرف رسول نے مہمان مسافروں کا کرایہ ادا کر دیا

سکردو ائیر سفاری فلائیٹ کا معاملہ ، مشرف رسول نے مہمان مسافروں کا کرایہ ادا کر دیا
August 4, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد سے سکردو ایئر سفاری فلائیٹ کے معاملے پر  سی ای او پی آئی اے مشرف رسول نے 43 مہمان مسافروں کا ایئر سفاری فلائیٹ کا کرایہ ادا کر دیا۔ مشرف رسول نے کرایہ کی مد میں 23 لاکھ 83 ہزار 494 روپے کی رقم ادا کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد سکردو روٹ پر ٹکٹوں کی کم فروخت پر ایئر سفاری کا پلان بنایا گیا  ، ایئر سفاری کے نام سے خصوصی یا وی آئی پی پرواز نہیں چلائی گئی بلکہ شیڈولڈ فلائیٹ کی خالی نشتوں کو فروخت کرنے کے لیے یہ نام دیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے43  مہمان مسافروں میں کارپوریٹ ہیڈز، میڈیا پرسنز اور ٹریول ایجنسیز کی ایسی شخصیات مہمان بنی جو رائے عامہ ہموار بنانے یا قومی ائیر لائین کے لیے بزنس لانے میں مددگار ثابت ہوں ۔ پی آئی اے کا ایئر سفاری سے کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ ایئر سفاری کے تصور کا مقصد ریونیو بڑھانا اور سیاحت کا فروغ تھا، ایئر سفاری کا تجربہ ماضی میں بھی کامیاب رہا جبکہ سکردو سے اسلام آباد آنے والے مسافروں کی فلائیٹ کی تاخیر سے دو روز قبل آگاہ کر دیا تھا۔