Saturday, October 1, 2022

سکارلٹ جانسن کا قدآدم مومی مجسمہ مادام تسائو میوزیم کی زینت بنے گا، نیویارک ٹائمز سکوائر پر نمائش

سکارلٹ جانسن کا قدآدم مومی مجسمہ مادام تسائو میوزیم کی زینت بنے گا، نیویارک ٹائمز سکوائر پر نمائش
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سکارلٹ جانسن ان شخصیات میں شامل ہو گئی ہیں جن کا مومی مجسمہ نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ مادام تساؤ میوزیم میں رکھے جانے سے قبل سکارلٹ جانسن کے قد آدم مجسمے کی نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر نمائش کی گئی۔ مجسمہ میں سکارلٹ کالے رنگ کا لباس اور موتیوں کی مالا پہنے اپنے کندھے کی طرف دیکھتے ہوئے مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں۔ سکارلٹ جانسن لوسٹ ان ٹرانسلیشن، گرل ود دی پرل ایئر رنگ اور دی ایوینجرز میں یادگار کردار کرنے کے علاوہ متعدد کامیاب فلموں کا حصہ رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم ‘‘لوسی’’ بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے۔