Monday, November 28, 2022

سکائپ نے بغیر اکاﺅنٹ ویڈیو کال کی سہولت فراہم کر دی

سکائپ نے بغیر اکاﺅنٹ ویڈیو کال کی سہولت فراہم کر دی
لندن (ویب ڈیسک) بلامعاوضہ ویڈیو کال کی سہولت فراہم کرنے والی سوشل ویب سائٹ سکائپ نے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ اس نئے فیچر کے تحت اب ایسے افراد سے بھی وائس اور ویڈیو کال کرنا ممکن ہے جن کا سکائپ اکاﺅنٹ نہیں ہے۔ سکائپ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے تحت صرف ایک اکاو¿نٹ سے ہی دونوں فریقین ویڈیو کالز اور گروپ کالز کر سکتے ہیں۔ اپنے دوست کے لیے لنک سکائپ میں ہی بنانا پڑتا ہے لیکن اس لنک کو مزید 25 دوستوں تک شیئر کر کے بات کی جاسکتی ہے خواہ سکائپ پر ان کا اکاونٹ ہو یا نہ ہو۔ یہ لنک سکائپ پر بنتا ہے اور اس کے لیے ایک اکاونٹ ضرور درکار ہوتا ہے۔ لنک کو فیس بک، ای میل، واٹس ایپ اور ٹویٹر وغیرہ سے بھیجا جاسکتا ہے۔ اسی طرح یہ ونڈوز اور میک دونوں آپریٹنگ سسٹم کے لیے کارآمد ہے۔ لنک پر کلک کرتے ہی گفتگو کی ایک ونڈو کھل جاتی ہے جس پر کلک کر کے کال کا سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے اور کوئی بھی اس گفتگو میں شامل ہوسکتا ہے۔