Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سڑک پر سپیڈ بریکر بنائے جانے کے خلاف سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض کا اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج

سڑک پر سپیڈ بریکر بنائے جانے کے خلاف سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی راجہ ریاض کا اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج
May 4, 2015
فیصل آباد(ویب ڈٰیسک)پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق صوبائی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد فیصل آباد میں اپنے گھر کو جانیوالی سڑک پر اسپیڈ بریکر بنائے جانے پر اہل علاقہ کے ہمراہ سڑکوں پر آگئے اور احتجاج کرتے ہوئے جیل روڈ پر ٹریفک بلاک کردی۔ تفصیلات کے مطابق راجے والا روڈ پر زرعی یونیورسٹی کی جانب سے جگہ جگہ اسپیڈ بریکر بنائے جانے پر سابق اپوزیشن لیڈر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ ریاض کی قیادت میں علاقہ مکینوں نے احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر جیل روڈ بلاک کردی اور زرعی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ بلاوجہ سڑک پر اسپیڈ بریکر بنا دئیے گئے ہیں، جن کی وجہ سے نہ صرف ان کی گاڑیاں تباہ ہو رہی ہیں، بلکہ آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں بھی ہورہی ہیں، شدید نعرے بازی اور احتجاج کے باوجود راجہ ریاض احمد سے بات کرنے کے لیے نہ ہی ضلعی اور نہ ہی یونیورسٹی انتظامیہ کا کوئی نمائندہ وہاں پہنچا۔ بعدازاں پولیس نے ہی راجہ ریاض احمد کو بریکر ختم کروانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد وہ احتجاج  ختم کرکے واپس چلے گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔