سڈنی ہوبارٹ ریس تسمانیہ کے یاس الائیو نے جیت لی
![سڈنی ہوبارٹ ریس تسمانیہ کے یاس الائیو نے جیت لی](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/01/sydny-hobart-race.jpg)
سڈنی ( 92 نیوز) سڈنی ہوبارٹ ریس تسمانیہ کی کشتی الائیو نے اپنے نام کی ، فل ٹرنر اور انکا کرو 1979 کے بعد پہلے تسمانین ہیں جنہوں نے یہ ریس اپنے نام کی ۔
الائیو تسمانیہ سےتعلق رکھنے والی چوتھی کشتی ہے جس نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ریس میں وائلڈ اوٹس ایکس نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
انتالیس سال بعد سڈنی ہوبارٹ ریس جیتنے پر تسمانیہ میں بھی شائقین نے جشن منایا جب کہ مقابلے کو دیکھنے کیلئے لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے ۔