Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سچے اور کھرے لیڈر کے سامنے کرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں، وزیراعلیٰ بزدار

سچے اور کھرے لیڈر کے سامنے کرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں، وزیراعلیٰ بزدار
March 5, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کو فاؤل پلے کاعادی قراردے دیا، بولے سچے اور کھرے لیڈر کے سامنے کرپٹ عناصر کی کوئی حیثیت نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن فاؤل پلے کی عادی، سینیٹ میں ایک سیٹ کی خاطر پی ڈی ایم نے جمہوری اصولوں کو پامال کیا۔ پی ڈی ایم نے ہر موقع پر جمہوری، اخلاقی و سیاسی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔

مزید بولے اپوزیشن کو یہ بات ذہین نشین کرلینی چاہیے کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کوئی غلط شارٹ نہیں لگا سکتا۔

وزیراعلیٰ نے اسلام آباد میں اہم مشن سنبھال لیا، عثمان بزدارنے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا پیسے کی بدولت ایک سیٹ جیت کرواویلا مچانے والوں کی سیاسی،اخلاقی اورجمہوری ساکھ ختم ہوچکی، عمران خان کی قیادتر میں ہم سب متحد ہیں ارکان قومی اسمبلی وزیراعظم پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کریں گے۔