سچائی بہترین پالیسی،جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سچائی بہترین پالیسی، جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے ۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے بھارتیہ جنتا پارٹی نے جنگ کا ماحول بنا کر انتخابات جیتنے کی کوشش کی ، پاکستانی جہاز ایف 16 گرانے کے جھوٹے دعوے بھی کیے گئے ، بھارت کے جھوٹے دعوے بری طرح بے نقاب ہو چکے ۔
وزیر اعظم نے کہا بھارتی سازش بے نقاب ہو چکی ہے ، جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے اور یہی بہترین پالیسی ہے ۔ دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے پاکستان ایف 16 کہیں بھی استعمال کر سکتا ہے ، بھارت نے کوئی طیارہ نہیں گرایا ، پاکستان کے پاس موجود ایف 16 طیاروں کی گنتی پوری ہے ۔