Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

سپیکر قومی اسمبلی کی یوسف رضا گیلانی کے گھر آمد‘ بیٹے کی رہائی پر مبارکباد

سپیکر قومی اسمبلی کی یوسف رضا گیلانی کے گھر آمد‘ بیٹے کی رہائی پر مبارکباد
May 22, 2016
لاہور (92نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے کی بازیابی پر مبارکباد دینے ان کی رہائش گاہ گئے۔ سپیکر کا کہنا ہے عمران خان بار بار سڑکوں پر آنے کی دھمکی دیتے ہیں۔ ان کا توکام ہی سڑکوں پر آنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم سے گیلانی ہاوس میں ملاقات کی اور بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ٹی او آرز پر پیش رفت کے حوالے سے یوسف رضا گیلانی کو بھی آگاہ کیا ہے۔ سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ ٹی او آرز میں وزیراعظم کے استعفیٰ کا کوئی مطالبہ نہیں۔ پارلیمانی کمیٹی کے لیے اپوزیشن کے نام آگئے ہیں، حکومتی ارکان کے نام کل تک آجائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے لوگوں سے ملاقات کا مقصد سیاسی فوائد حاصل کرنا نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے یوسف رضا گیلانی کو سینئر سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قومی اسمبلی کے امور چلانے کیلئے ان سے رہنمائی لیتے رہے ہیں۔