Saturday, July 27, 2024

سپیکر قومی اسمبلی ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ختم کرانے کیلئے سرگرم ہو گئے

سپیکر قومی اسمبلی ٹی او آرز پر ڈیڈ لاک ختم کرانے کیلئے سرگرم ہو گئے
August 7, 2016
لاہور (92نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پانامہ لیکس اور ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت سے ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس ٹی او آرز کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سرگرم ہو گئے ہیں۔ ایاز صادق نے اس معاملے پرآگے بڑھنے کے لیے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے دی جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے اپنا مشاورتی اجلاس 9 اگست کو طلب کر لیا ہے جو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کے چیمبر میں ہو گا۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے مطابق سپیکر کے ساتھ ملاقات کرنے کے حوالے سے اپوزیشن جماعتیں مشاورت کریں گی جس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے عمران خان کے خلاف ریفرنس کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی اہمیت نہیں۔ حکومت کی یہ سیاسی چال کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی۔