Monday, December 4, 2023

اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کےخلاف ریفرنس معمہ بن گیا

اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کےخلاف ریفرنس معمہ بن گیا
August 21, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کےخلاف ریفرنس معمہ بن گیا۔۔ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا گیا یانہیں؟؟سپیکر آفس کا تردید یا تصدیق سے انکار۔۔۔لاہور بیٹھے ایاز صادق نے بھی چپ سادھ لی۔

پانامہ بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کےخلاف سپیکر کا ریفرنس ہاٹ نیوز بن گیا۔۔۔ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کوبھیجا گیا یا صرف ابھی تیار ہوا؟؟۔۔۔سپیکر قومی اسمبلی کے آفس نے ریفرنس بھجوائے جانے کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا۔

92نیوز نے جب اس حوالے سے سپیکر آفس سے رابطہ کیا وہاں یہ کہہ کر ٹال دیا گیاکہ ایاز صادق لاہور میں ہیں۔۔ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔۔رابطے کے بعد ہی اصل صورتحال واضح ہوگی۔

دوسری جانب سپیکر کی طرف سے جسٹس آصف سعید کھوسہ کےخلاف آرٹیکل 209کے تحت تیار کئے گئے ریفرنس میں پانامہ کیس کے فیصلے کے ایک پیرا کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ سپیکر کا دفتر تحقیقاتی ادارہ نہیں۔۔معزز جج نے سپیکر قومی اسمبلی کو نوازشریف کا وفادار قرار دے کر ان کی ساکھ کو متاثر کیا۔ ایسے ریمارکس سے سپیکر آفس کی توہین ہوئی۔ کئی منفی سوالات اٹھے۔ ذاتی عناد اور جانبداری کا تاثر بھی ملا۔

معزز جج کے ریمارکس سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی۔۔ پارلیمنٹ کی خود مختاری پر ضرب پڑنے کا تاثر بھی ملا۔

ریفرنس میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ پانامہ کیس سننے والے بنچ کے معزز جج صاحبان نے خود 10ماہ سماعت کے بعد جے آئی ٹی بنائی۔۔۔۔عہدے پر برقرار رہنے سے معزز جج کو مزید متنازع فیصلوں کا موقع ملے گا۔۔ معزز جج کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائے۔