Wednesday, December 7, 2022

سپیکر سے اسی فیصلے کی توقع تھی : شیخ رشید

سپیکر سے اسی فیصلے کی توقع تھی : شیخ رشید
اسلام آباد(92نیوز)”شواہد ناکافی ہیں“ سپیکر قومی اسمبلی نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا وزیراعظم کی نااہلی کےلئے ریفرنس مسترد کردیا۔ شیخ رشید کہتے ہیں انہیں سپیکر سے اسی فیصلے کی توقع تھی یہ سیاسی جنگ ہے جہاں تک ہوسکا لڑیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعظم پر نااہلی کی لٹکتی ایک تلوار ہٹ گئی ہےسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم کی نااہلی کےلئے شیخ رشید کا ریفرنس اس بنیاد پر مسترد کر دیا کہ ریفرنس کی کارروائی کیلئے شواہد ناکافی ہیں۔ سپیکر نے فیصلے سے شیخ رشید کو بھی آگاہ کردیا ریفرنس مسترد ہونے کے باوجود شیخ رشید پرامید ہیں۔ کہتے ہیں سیاسی جنگ ہے جہاں تک ہوسکا لڑیں گے ،،،انہیں سپیکر سے نہیں اللہ سے امید ہے کہتے ہیں ،،،ریفرنس جمع کرا کے آئین اور قانون کی پاسداری کی،،سپیکر  وزیراعظم کے اشارے پر ہی کام کرتے ہیں پھر بھلا  وزیر اعظم کیخلاف  ریفرنس الیکشن کمیشن کیوں بھجواتے؟؟ان کا کہنا تھا اپوزیشن حکومت کیخلاف  ہم پہلے ہی سڑکوں پر ہے عدالت سے بھی رجوع کررکھا ہے دوسری جانب وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا ہے کہ شیخ رشید احمد کا ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا۔ شیخ صاحب کچھ لوگوں کے اشاروں پر چل رہے ہیں وہ  ملک میں پسماندگی اور انتشار کےلئے کوئی موقع ہاتھ سے  جانے نہیں دیتے شیخ صاحب دوسروں پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔