Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپیکرقومی اسمبلی کا منصب عملی طور پر خالی ،قائم مقام سپیکر چوتھی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے

سپیکرقومی اسمبلی کا منصب عملی طور پر خالی ،قائم مقام سپیکر چوتھی عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے نیویارک روانہ ہوگئے
August 30, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سپیکر قومی اسمبلی کاآئینی منصب اس وقت عملی طور پر خالی ہوگیا ہے ، سردار ایاز صادق کی نا اہلی کے بعد قائم مقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی ملک سے باہر چلے گئے ہیں اور اس وقت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے معاملات اب پر سیکرٹری اسمبلی کے پاس آگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی چوتھی عالمی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لئے  نیویارک روانہ ہوگئے ۔ کانفرنس میں سابق سپیکر ایاز صادق نے خود شرکت کرنا تھی مگر ان کی نا اہلی کے بعد اب کانفرنس میں قائم مقام سپیکر مسئلہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کریں گے  ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر نہ ہو تو ڈپٹی سپیکر قائم مقام سپیکر کے فرائض آئین کے آرٹیکل تریپن کی شق تین کے تحت انجام دیتا ہے لیکن آئین میں یہ کہیں بھی نہیں ہے کہ اگر ڈپٹی سپیکر بھی موجود نہ ہو تو کون اس آئینی منصب پر فائز ہوگا اور قومی اسمبلی کے قاعدہ گیارہ اور بارہ کے تحت اگر سپیکر کا عہدہ خالی ہوتو قومی اسمبلی کا جو بھی اجلاس منعقد ہوگا اس میں سب سے پہلے سپیکر کے عہدے پر انتخاب کیا جائے گا۔ سپیکر کا آئینی منصب اس وقت خالی ہے جس کا صدر اور وزیرا عظم کے بعد وارنٹ آف پریذیڈنٹ میں تیسرا نمبر  ہے ۔