Sunday, September 25, 2022

سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈ لاک کے خاتمے  کیلئے سرگرم

سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈ لاک کے خاتمے  کیلئے سرگرم
اسلام آباد(92نیوز)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار  ایاز صادق اور  اپوزیشن لیڈر  سید خورشید شاہ۔۔۔ پارلیمانی کمیٹی میں ڈیڈلاک کے خاتمےکیلئے سرگرم ہوگئے۔ تفصیلات کےمطابق  اسپیکر ایازصادق نے  خورشید شاہ سے ٹیلی فون پر  رابطہ کیا اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ٹی او آرزپرپیش رفت کرانے پرمشاورت کی ، ذرائع کے مطابق اسپیکرنے ڈیڈلاک ختم کرانے کیلئے خورشیدشاہ سے معاونت  مانگی جس پر  اپوزیشن لیڈر نے ڈیڈ لاک کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی ۔ذرائع کے مطابق خورشیدشاہ اپوزیشن جماعتوں   جبکہ ایازصادق حکومتی ارکان سے اس معاملے پر مشاورت کرینگے ۔