Monday, December 4, 2023

سپین میں کئی دہائیوں بعد شدید برفباری، حادثات میں 4 افراد ہلاک

سپین میں کئی دہائیوں بعد شدید برفباری، حادثات میں 4 افراد ہلاک
January 10, 2021

میڈرڈ (92 نیوز) سپین کے مختلف شہروں میں کئی دہائیوں بعد شدید برفباری ہوئی ہے جس کے بعد میڈرڈ میں ہر طرف برف کی سفید چادر بچھی ہوئی ہے۔ مختلف حادثات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

سپین کے مختلف شہروں میں مسلسل برف باری کی وجہ سے کئی علاقوں میں تباہی ہوئی ہے، ہزاروں لوگ اپنی گاڑیوں، ریلوے اسٹیشنز اور ائیرپورٹس پر پھنس گئے ہیں۔

دارالحکومت میڈرڈ میں 50 سینٹی میٹر تک برف پڑی اور گزشتہ 50 سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات نے سپین کے آدھے صوبوں میں ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔

جہاں خراب موسم میں افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں وہیں کئی شہریوں نے اس موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے خوب انجوائے بھی کیا۔ ایک دوسرے پر برف کے گالے پھینکے اور برفباری کا استقبال کیا۔