Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپین میں مسجد پر2 نقاب پوش افراد کی فائرنگ،نمازی محفوظ

سپین میں مسجد پر2 نقاب پوش افراد کی فائرنگ،نمازی محفوظ
June 26, 2019
میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپین میں 2 نقاب پوش مسلح افراد نے مسجد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مسجد کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سپین کے خودمختار شہر سبتہ کی ایک مسجد پر موٹرسائیکل سوار 2 نقاب پوش مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے ،3 گولیاں مسجد کی دیواروں سے ٹکرائیں۔ فائرنگ کے وقت مسجد میں نمازی موجود تھے تاہم تمام افراد محفوظ رہے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا تاہم تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ شہر میں مسجد پر فائرنگ کا یہ پہلا واقعہ ہے جس کے بعد مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا، انتظامیہ نے مسلم برادری کے جذبات مجروح ہونے پر معذرت کرتے ہوئے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے ۔