Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپین میں حکومت سازی کا عمل ڈیڑھ ماہ سے ڈیڈلاک کا شکار، بادشاہ اور سیاسی جماعتیں پریشانیوں کا شکار

سپین میں حکومت سازی کا عمل ڈیڑھ ماہ سے ڈیڈلاک کا شکار، بادشاہ اور سیاسی جماعتیں پریشانیوں کا شکار
February 2, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) سپین میں پارلیمانی انتخابات کو ڈیڑھ مہینہ گزر جانے کے باوجود حکومت سازی کا عمل مکمل نہ ہو سکا جس کی وجہ سے بادشاہ اور سیاسی جماعتیں پریشانیوں کا شکار ہیں۔ سپین میں حکومت سازی کا عمل ڈیڈ لاک کا شکار ہے جس کے بعد بادشاہ نے ایک ماہ میں دوسری بار سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں تاکہ کسی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت دی جائے۔ کنگ فلپ نے کیکیڈنوس پارٹی کے رہنما البرٹ رائیویرا سے ملاقات کی۔ رائیویرا نے دیگر جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیں اور وقت ضائع  کئے بغیر حکومت بنانے کیلئے کسی فارمولے پر متفق ہو جائیں۔ قائم مقام وزیراعظم ماریانو راجوئے مخلوط حکومت بنانا چاہتے ہیں لیکن وہ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اگر دو ماہ میں حکومت نہ بن پائی تو دوبارہ انتخابات کرانا پڑیں گے۔