Saturday, July 27, 2024

سپین: بادشاہ کے بہنوئی کو کرپشن پر 6سال 3ماہ قید کی سزا

سپین: بادشاہ کے بہنوئی کو کرپشن پر 6سال 3ماہ قید کی سزا
February 18, 2017

بارسلونا (ویب ڈیسک) سپین کی عدالت نے بادشاہ فلپس کے بہنوئی کو کرپشن کے جرم میں چھ سال تین ماہ کی قید کی سزا سنا دی ہے۔ شہزادی انفانتا کرسٹینا کے شوہر اوردن غرین پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور ساٹھ لاکھ یورو خوردبرد کرنے کا الزام تھا جبکہ شوہر کی مدد کرنے کے الزام میں شہزادی کرسٹینا کو دو لاکھ پینسٹھ ہزار یورو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

شاہی خاندان نے اوردن غرین اور اس کے خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ اکاون سالہ کنگ فلپس نے عدالتی فیصلے کے بعد تمام سرکاری سرگرمیاں معطل کردیں۔ یہ کرپشن کیس ایک سال تک عدالت میں چلتا رہا اور عدالتی فیصلے کو بہت اہم قرار دیا جا رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سپین میں بااثر شخصیات بھی قابل احتساب ہیں۔