Thursday, December 1, 2022

سپین اور پرتگال شدید گرمی کی لپیٹ میں،  درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

سپین اور پرتگال شدید گرمی کی لپیٹ میں،  درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
سپین،پرتگال(ویب ڈیسک)یورپی ملک سپین اور پرتگال گرمی کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہیں جبکہ برطانیہ کے کئی شہروں میں درجہ حرارت پینتس ڈگری تک پہنچ گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق  یورپ کے  بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے جبکہ سپین کے چالیس سے زائد صوبوں میں گرم موسم کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سپین کے جنوبی شہر قرطبہ میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہمسایہ ملک پرتگال نے چار خطوں کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ دونوں ممالک نےخبردار کیا گیا ہے کہ گرم موسم کے نتیجے میں جنگلوں میں آگ لگنے کا خدشہ ہے۔ گرمی کی لہر پھیلنے کے خدشے سے  برطانیہ میں بھی  الرٹ جاری کیا گیا ہے،جہاں درجہ حرارت پینتیس ڈگری  سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔