Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپینش لیگ ،بار سلونا نے ریال سوسیڈاڈ کو شکست دیدی

سپینش لیگ ،بار سلونا نے ریال سوسیڈاڈ کو شکست دیدی
January 15, 2018

لالیگا ( 92 نیوز ) لالیگا میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ۔  بارسلونا نے ریال سوسیڈاڈ کو چار  دو سے شکست دے دی ہے ۔ بارسلونا کی جانب سے لوئس سوریز نے دو گول اسکور کئے ۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ سوسیڈاڈ نے گیارہویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی ۔ 34ویں منٹ میں داغ کر برتری دگنی کر دی۔

میچ کے 39 ویں منٹ میں بارسلونا نے گول داغ کربرتری کم کر دی ۔ پہلے ہا ف میں سوسیڈاڈ کو دو ایک سے برتری حاصل رہی۔

دوسرے ہاف میں  بار سلونا نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے  دو گول اسکور کر کے   چار دو سے کامیابی حاصل کی۔

بارسلونا کی جانب سے لوئس سوریز نے دو گول کیے جبکہ لیونل میسی ایک  گول کرنے میں کامیاب رہے۔