Saturday, July 27, 2024

سپینش فٹبال لیگ : بارسلونا نے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو شکست دیدی

سپینش فٹبال لیگ : بارسلونا نے روایتی حریف ریال میڈرڈ کو شکست دیدی
April 24, 2017
میڈرڈ (ویب ڈیسک )سپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے اپنے روایتی حریف ریال میڈرڈ کلب کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی ہے ۔ تفصیلا تکےمطابق روایتی حریفوں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کیے۔ بارسلونا نے میچ میں ریال میڈرڈکو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔ بارسلونا کے سٹار کھلاڑی لوئنل میسی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں دو گول کیے۔ لوئنل میسی نے بارسلونا کی جانب سے پانچ سو گول بھی مکمل کر لیے۔