Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپیشل ٹاسک فورس88 نے گوادر بندرگاہ کی حفاظت کا بیڑا اُٹھا لیا

سپیشل ٹاسک فورس88 نے گوادر بندرگاہ کی حفاظت کا بیڑا اُٹھا لیا
December 13, 2016

گوادر (92نیوز) گوادر بندرگاہ کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی خصوصی ٹاسک فورس ایٹی ایٹ بنا لی گئی ہے۔ فورس گوادر پورٹ کو روایتی اورغیرروایتی خطرات سے محفوظ رکھے گی۔ تفصیلات کے مطابق گوادر بندرگاہ کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی خصوصی فورس تیار کر لی گئی جسے ٹاسک فورس ایٹی ایٹ کا نام دیا گیا ہے۔ خصوصی فورس سی پیک کے سمندری روٹ کا تحفظ کرے گی۔

نئی فورس کے قیام کی تقریب گوادر میں ہوئی جس میں خصوصی ٹاسک فورس کو باضابطہ طور پر حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، نیول چیف اور ایئرچیف مارشل سہیل امان بھی تقریب میں موجود تھے۔ بحری جہاز، برق رفتار میزائل بوٹس، فضائی نگرانی کے لئے طیارے اور ڈرون بھی خصوصی فورس کا حصہ ہیں۔

خصوصی فورس بندرگاہ، سمندر اور گوادر کے اطراف تعینات ہو گی۔ سی پیک کا زمینی روٹ پہلے ہی سپیشل سیکورٹی ڈویژن کے ذریعے محفوظ بنایا جا چکا ہے۔ چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے پاکستان سمیت پورے خطے کو فائدہ ہو گا۔