Saturday, January 28, 2023

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 217 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد

سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 217 ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد
اسلام آباد (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے علاقائی تذویراتی ماحول ، ملکی سلامتی کی صورتحال ، جاری آپریشنز، پاک، افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لیا۔ ترجمان پاک افواج کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے مشرقی سرحدی صورتحال خصوصاً فائر بندی کی بھارتی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں کو ہدف بنانے کی بھارتی روش پر بھی غور کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز نے ملک میں دیرپا امن و استحکام کیلئے کاوشیں جاری رکھنے اور علاقائی سلامتی کیلئے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔