Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپورٹس راﺅنڈ اپ: سباسچیئن کی فتح‘ فری سٹائل سکیئنگ‘ ٹینس اور رگبی کی خبریں

سپورٹس راﺅنڈ اپ: سباسچیئن کی فتح‘ فری سٹائل سکیئنگ‘ ٹینس اور رگبی کی خبریں
December 20, 2015

لاہور (ویب ڈیسک) یورا گوئے میں الیکٹرک کار ریس کے مقابلے ہوئے۔ تینتیس لیپس پر مشتمل ریس میں سوئزرلینڈ کے سباسچیئن بوئمی فاتح رہے۔ برازیل کے دفاعی چیمپئن لوکاسی ڈی گراسی دوسری پوزیشن ہی حاصل کر سکے۔

فری اسٹائل اسکیئنگ مقابلے چین میں جاری ہیں

پہلے روز ایریئل مرحلے میں اسکیئرز نے مہارت کے خوب جوہر دکھائے۔ خواتین میں کالڈویل ایشلے اور مردوں میں چوئی گوآنگ پو نے میڈلز اپنے نام کئے۔

انٹرنیشنل ٹینس لیگ کا تیسرا مرحلہ سنگاپور میں کھیلا جا رہا ہے

تیسرے مرحلے میں فلپائن میورکس نے یو اے ای رائلز کو جبکہ سنگاپور سلامرز نے انڈین ایسز کو شکست دے دی۔

برازیل میں بیچ رگبی کے مقابلے ریو ڈی جنیرو کے دلکش ساحل پر شروع ہو گئے

ٹورنامنٹ میں میزبان برازیل سمیت پرتگال، اٹلی اور ارجنٹائن کی ٹیمیں شریک ہیں۔ افتتاحی میچ میں ارجنٹائن نے برازیل کو شکست دی جبکہ خواتین کے مقابلے میں برازیل نے یوراگوئے کو ہرایا۔