Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپر ہیرو ایکشن فلم بلیک پینتھر کا باکس آفس پر سحر برقرار

سپر ہیرو ایکشن فلم بلیک پینتھر کا باکس آفس پر سحر برقرار
March 12, 2018

لاس اینجلس (92 نیوز) سپر ہیرو ایکشن فلم بلیک پینتھر کا باکس آفس پر سحر برقرار ہے ۔ فلم نے دنیا بھر سے ایک بلین ڈالر سے زائد کا بزنس کر لیا ۔
ایکشن ایڈونچر فلم نے امریکی باکس آفس پر پانچ سو باسٹھ ملین ڈالر کمالیے جس کے بعد اس کا مجموعی بزنس ایک بلین ڈالر سے زائد ہو گیا ہے ۔ بلیک پینتھر یہ جادوئی ہندسہ عبور کرنے والی دنیا کی تینتیس ویں مووی ہے ۔
اوپرا ونفری کی سائنس فکشن فلم اے رنِکل اِن ٹائم تینتیس ملین ڈالر کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔
ہارر مووی سٹرینجرز:پرے ایٹ نائٹ نے دس اعشاریہ چار ملین ڈالر کیساتھ باکس آفس پر ڈیبیو کیا ہے ۔
اسی طرح تھرلر ریڈ سپیرو اور کامیڈی فلم گیم نائٹ نے بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔