Tuesday, November 29, 2022

  سپر ماڈل ایان علی اڈیالہ جیل سے رہا

   سپر ماڈل ایان علی  اڈیالہ جیل سے رہا
راولپنڈی(92نیوز)ڈالروں کی سمگلنگ کے الزام میں اڈیالہ جیل میں قید سپر ماڈل گرل ایان علی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سپر ماڈل ایان علی جو ڈالروں کی سمگلنگ کے الزام میں تقریباً چار ماہ سے اڈیالہ جیل میں قید تھیں کو آج ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔ سپر ماڈل کو اس کے بھائی کے حوالے کرتے ہوئے جیل سے روا نہ کر دیا گیا ہے ۔