Saturday, July 27, 2024

سپر بگ ٹائیفائیڈ بخار سے سندھ میں مریضوں کی تعداد900 سے تجاوز

سپر بگ ٹائیفائیڈ بخار سے سندھ میں مریضوں کی تعداد900 سے تجاوز
March 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے والے سپر بگ ٹائیفائیڈ بخار سے سندھ میں مریضوں کی تعداد 9 سو سے تجاوز کر گئی، متاثرین میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، محکمہ صحت کا دعویٰ ہے کہ ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت کرنے والے ٹائیفائیڈ سپر بگ نامی بخار سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، نومبر 2016 میں حیدرآباد میں سپر بگ ٹائیفائیڈ کا پہلا کیس سامنے آیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سندھ بھر میں پھیل چکا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 9 سو سے تجاوز کرگئی ہے جس میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سپر بگ ٹائیفائیڈ بخار پھیلنے کی وجہ آلودہ پانی اور ناقص غذا کا استعمال ہے، ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ پانی کی لائنوں میں سیوریج کا پانی شامل ہورہا ہے ،جو اس بخار کے پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہے اور اس کو روکنا محکمہ صحت کا کام نہیں ہے ۔

 ڈی جی ہیلتھ کا دعوی ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔