Thursday, October 6, 2022

سپر ایٹ ٹی ٹونٹی میں پشاور پینتھرز نے راولپنڈی ریمز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی

سپر ایٹ ٹی ٹونٹی میں پشاور پینتھرز نے راولپنڈی ریمز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی
  فیصل آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی سپر ایٹ ٹی ٹونٹی میچ میں پشاور پینتھرز نے راولپنڈی ریمز کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں راولپنڈی ریمز نے پہلے کھیلتے ہوتے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پنتالیس رنز بنائے۔ ایک سو چھیالیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور پینتھرز نے پر اعتماد بیٹنگ کرتے ہوئے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بہترین کارکردگی دکھانے پر عمران خان جونئیر اور عادل امین مشترکہ مین آف دی میچ قرار پائے۔