سپریم کورٹ ہی فیصلہ کریگی ملزمان سے جیل میں تحقیقات کی جائیں یا نہیں، کراچی بینکنگ کورٹ

کراچی (92 نیوز) کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار انورمجید اور دیگر ملزمان سے جیل میں تحقیقات سے متعلق جے آئی ٹی کی درخواست سے سپریم کورٹ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے کہا کہ اس حوالے سے فیصلہ سپریم کورٹ ہی کرے گی۔
ایف آئی اے نے انور مجید ، عبدالغنی مجید ، حسین لوائی اور طحہ رضا سے جیل میں تحقیقات کی اجازت طلب کی تھی جبکہ ملزمان کے وکلا نے جیل میں تحقیقات کرنے کی مخالفت کی تھی۔