Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا احتجاج

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا احتجاج
July 28, 2017

لاھور (92 نیوز) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور نواز شریف کیساتھ یکجہتی ظاہرکی۔

نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کے عہدے سے نااہلی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کے کارکن احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔

لاہورپریس کلب کے باہرمسلم لیگ ن کے کارکنوں نےمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کی قیادت میں بارش کے دوران بھی احتجاج کیا۔ کارکن نعرے لگا کر نواز شریف کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے رہے۔

اس دوران ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں میں کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔ احتجاج کرتے ہوئے چار کارکن بے ہوش بھی ہوگئے۔

چیئرنگ کراس پر ایم پی اے ماجد ظہور کی قیادت میں کارکنوں نے احتجاج کیا۔ انہوں نے نوازشریف اورحمزہ شہباز کی تصاویربھی اٹھا رکھی تھیں۔

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نےنوازشریف سے اظہار یکجہتی تو کیا مگر بعد میں مایوسی کے عالم میں گھروں کو لوٹتے رہے۔