Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ کے فیصلے کوتسلیم کرتے ہیں ،پاناما کیس منطقی انجام کو پہنچ گیا: اسفند یار ولی

سپریم کورٹ کے فیصلے کوتسلیم کرتے ہیں ،پاناما کیس منطقی انجام کو پہنچ گیا: اسفند یار ولی
July 29, 2017

 

پشاور(92نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔۔ پاناما کیس منطقی انجام کو پہنچ گیا اب ملک کے اصل مسائل پرتوجہ دی جائے۔اٹھارہویں ترمیم کے وقت آرٹیکل 62 اور 63 کو 1973 کےآئین کی اصل شکل میں لانے کی سب سے زیادہ مخالفت نوازشریف نے کی وہی پہلا شکار بنے۔

تفصیلات کےمطابق اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان بلورہائوس پشاورمیں میڈیا سے مخاطب ہوئے تونہ صرف خود سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیابلکہ فریقین کوبھی تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت کسی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسفندیارولی نے کہاکہ پاناما کیس منطقی انجام کو پہنچ گیا وفاقی اورصوبائی حکومتیں اب اصل مسائل پر توجہ دیں۔ اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کے وقت آرٹیکل 62 اور63 کی اصل حالت میں بحالی کی سب سے زیادہ مخالفت نوازشریف نے کی تھی۔ اسفندیارولی کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے اختلافات تھے لیکن مگرہم ملک میں سیاسی عدم استحکام کی طرف نہیں گئے۔