Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری قوم کو قانون کی بالادستی کا پیغام ملا : کاروباری حلقے

سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری قوم کو قانون کی بالادستی کا پیغام ملا : کاروباری حلقے
July 29, 2017

کراچی (92نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے میاں نواز شریف کو نااہل قرار دینے پر کاروباری حلقوں کا کہنا ہے کہ  سپریم کورٹ کے فیصلے سے پوری قوم کو قانون کی بالادستی کا پیغام ملا ہے۔

تفصیلات کےمطابق پاناما لیکس کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہو گا سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آنے سے قبل معیشت کے حوالے سے مختلف افواہیں اور  آرا گردش میں تھیں ۔ کاروباری طبقے کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے فیصلے سےپوری قوم کو قانون کی بالادستی کا پیغام ملا ہے۔ جس سے کرپشن کے خاتمے اور ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

بزنس کمونیٹی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالتوں پر عام آدمی کے ساتھ ساتھ کاروباری حلقوں میں بھی اعتماد بڑھا ہے۔