Sunday, October 17, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ چودھری اعجاز کا انتقال

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ چودھری اعجاز کا انتقال
October 12, 2015
لاہور(92نیوز)سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ چودھری اعجاز احمد انتقال کرگئے،مرحوم کی نماز جنازہ کل لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق جسٹس ریٹائرڈ چودھری اعجاز کی عمر ستر برس تھی اور وہ نواز شریف کے دوسرے دورے حکومت میں لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے،لاہور ہائی کورٹ کے جج مقرر ہونے سے پہلے وہ لاہور ہائی کورٹ بار کے سیکرٹری اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہےہیں  جس کے بعد جسٹس چودھری اعجاز احمد کو ترقی دیکر سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ،مرحوم کی نماز جنازہ منگل کو نماز ظہر کے بعد ڈیفنس کے علاقے میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ جسٹس (ر) چودھری اعجاز احمد ماہر قانون ایس ایم ظفر کے ایسوسی ایٹ رہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔