Saturday, July 27, 2024

سپریم کورٹ کے حکم پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی گرفتار

سپریم کورٹ کے حکم پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی گرفتار
February 15, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورٹ کے حکم پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو گرفتار کرلیا گیا ۔سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی ۔

سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک میں کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بینچ نے کی ۔ متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین  آصف ہاشمی عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے ان کی گرفتارکا حکم دیدیا جس پر حکام نے انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے وکیل آصف ہاشمی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  آپ کو وطن لانے کیلئے منت کرنا پڑی ہوگی۔ چیف جسٹس نے آصف ہاشمی کی گرفتاری کی حکم دیا تو وکیل نے کہا کہ آصف ہاشمی  کےخلاف جتنے مقدمات تھے سب میں عبوری ضمانتیں کرا لی ہیں۔

جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جن کیسز میں  ضمانت نہیں ہوئی ان میں  گرفتار کر لیں ۔ چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ کس عدالت نے ضمانت لی۔

وکیل آصف ہاشمی نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل جج لاہور محمد آصف نے ضمانت لی ہے۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ آصف ہاشمی کےخلاف جہاں جہاں مقدمات ہیں ٹرائل شروع کرائیں۔ ڈی

جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ آصف ہاشمی کیخلاف نیب میں بھی مقدمات ہیں۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ نیب مقدمات میں کس جج نے آصف ہاشمی کی ضمانت منظور کی۔

وکیل نے عدالت کوبتایا کہ لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آصف ہاشمی ضمانت لی ہے۔ چیف جسٹس کے حکم پر آصف ہاشمی کو دیگر مقدمات میں کمرہ عدالت سے گرفتارکرلیاگیا۔