Friday, December 9, 2022

سپریم کورٹ کے حکم پرتشددکی شکارطیبہ کوسویٹ ہوم منتقل کردیا گیا

سپریم کورٹ کے حکم پرتشددکی شکارطیبہ کوسویٹ ہوم منتقل کردیا گیا
اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ  کے حکم پر تشدد کی شکار طیبہ کو سویٹ ہوم  منتقل کردیا گیا زمرد خان بچی کو اپنے کندھوں پر اٹھا کر گاڑی تک پہنچے طیبہ کا کہناہے کہ جج اور ان کی اہلیہ نے اس پر تشدد نہیں کیا۔ تفصیلات کےمطابق گھریلو تشدد کی شکار معصوم بچی کو سپریم کورٹ کے حکم پر زمرد خان سویٹ ہوم لے گئے زمرد خان نے بچی کو والدین سے لے کر اپنے کندھوں پر اٹھا لیا اور اسے گاڑی تک پہنچایا۔ طیبہ نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پر جج اوران کی اہلیہ نے کوئی تشدد نہیں کیا، طیبہ کے والد اعظم کا کہناتھا کہ انھیں وکیل راجہ ظہور ساتھ لے گئے تھے۔ سویٹ ہوم کے سرپرست زمرد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچی کاسویٹ ہوم میں مکمل خیال رکھا جائےگا۔