Friday, September 30, 2022

سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک 100روپے لوڈ پر پورے سو ہی ملیں گے

سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک 100روپے لوڈ پر پورے سو ہی ملیں گے
اسلام آباد ( 92 نیوز)موبائل صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک سو روپے لوڈ پر پورے سو ہی ملیں گے۔ حکومت نے ایف بی آر کو  کٹوتی نہ کرنے کے احکامات جاری کردئیے  ہیں جب کہ معاملے پر  نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔ موبائل کا پورا بیلنس ملنے کی آج آخری تاریخ تھی مگر حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے  تک مدت میں توسیع کر دی ۔