Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن ایکدوسرے سے الجھ پڑے

سپریم کورٹ کے باہر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن ایکدوسرے سے الجھ پڑے
July 18, 2017

اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ کے باہر سیاسی دنگل لگ گیا۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکن ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔ نعرے بازی کی  نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی قیاد ت تماشا دیکھتی رہی پولیس نے بیچ بچاﺅ کرایا۔

نعرے بازی ، شور شرابہ ، دھکم پیل ، گتھم گتھا، سپریم کورٹ کے باہر پانامہ کا ہنگامہ لڑائی میں بدل گیا۔

تفصیلات کےمطابق جونہی مسلم لیگ ن کے رہنماءدانیال عزیزکی میڈیا سے گفتگو ختم ہوئی کھلاڑیوں کو دیکھ کر متوالوں کا خون جوش مارنے لگا لیگی کارکنوں نے نعرے بازی سے آسمان سر پر اٹھا لیا۔ ادلے کا بدلہ فوری مل گیاشفقت محمود اور فواد چوہدری کی بات چیت ختم ہوتے ہی کھلاڑیوں نے جوابی نعروں سے حساب چکتا کردیا۔ نعرے بازی سے غصہ نہ اترا تو دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے بھڑنے کےلئے صف بندی کرلی وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب ابھی میڈیا سے بات کرنے کےلئے آہی رہی تھیں کہ اکھاڑہ سج گیا۔ کھلاڑی اور متوالے ایکدوسرے کو دھکے دینے لگےکسی کا ہاتھ کسی کا گریبان کئی نے تو آستینیں چڑھا کر للکارنا شروع کردیا۔ اس سارے ہنگامے میں سیاسی قیادت خاموش تماشائی بنی رہی تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرکے بڑے تصادم کا خطرہ ٹال دیا۔