سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنیوالی خواتین کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ کےباہر احتجاج کرنے والی خواتین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
خواتین کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا، ایم پی اے تحسین جواد اور دیگر کو نامزد کیا گیا۔
مقدمے میں عدلیہ مخالف نعروں کی دفعات شامل کی گئی ۔