سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع ،نیپرا نے اپنی ویب سائیٹ اردو زبان میں منتقل کر دی

اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع نیپرا نے اپنی ویب سائیٹ کو اردو زبان میں منتقل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اردو زبان رائج کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔
اداروں نے اپنی ویب سائیٹس پر اردو زبان رائج کردی گئی ہے۔
ویب سائیٹس پر اردو اور انگلش زبانیں موجود ہیں، نیپرا نے اپنی ویب سائیٹ کو اردو زبان میں منتقل کردیا۔