Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سپریم کورٹ کےفیصلےکےفوری بعد پی ٹی آئی کے کارکن جشن مناتے سڑکوں پر آگئے

سپریم کورٹ کےفیصلےکےفوری بعد پی ٹی آئی کے کارکن جشن مناتے سڑکوں پر آگئے
July 28, 2017

 

اسلام آباد(92نیوز)سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد پی ٹی آئی کے کارکن جشن مناتے ہوئے سڑکوں پرآگئے، مٹھائیاں بانٹیں،ہلہ گلہ کیااوربھنگڑے ڈالتے رہے،خوشیاں اور جشن کی کیفیت کے باعث مٹھائی بنانے والوں کی چاندی ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق پانامالیکس کیس کے فیصلے کے فوری بعدپی ٹی آئی کےکارکنوں کی خوشی کاٹھکانہ نہ رہا،

کارکن جشن مناتے ہوئے سڑکوں پرآگئے، ایک دوسرے کامنہ میٹھاکراتے رہے مٹھائیاں بانٹتے رہے، شہرکے مختلف مقامات پر کارکن بھنگڑے ڈالتے رہے۔ فیصلے کے بعد کھلاڑیوں کی ایک دوسرے کومبارکبادوں کاسلسلہ بھی جاری رہا۔

جشن کی صورتحال میں مٹھائی کی دکانوں پرخریداروں کا رش نظرآیاپی ٹی آئی کے کارکنوں کاکہنا ہے کہ عدالتی فیصلے سے نیاپاکستان بننے کاعمل شروع ہوگیا۔